ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

فٹ بال کا دیوانہ ،میسی سے ملاقات کی خواہش میں ریاضی کے استاد کا سائیکل پر بھارت سے روس کا سفرشروع ،استاد کے انٹرویو میں دلچسپ انکشافات

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)میسی سے ملاقات کی خواہش میں ریاضی کے استاد کا سائیکل پربھارت سے روس کا سفرشروع کر دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کلفین فرانسس انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے جب ان کے ایک دوست نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ ورلڈ کپ کیلئے جا رہے ہیں بالکل ،انھوں نے جواب دیا اور کہاکہ میں شاید عظیم الشان شو دیکھنے کیلئے روس کا سفر کروں۔فرانسس انڈیا میں ریاضی کے فری لانس استاد ہیں اور وہ ایک دن میں 40امریکی ڈالر کماتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے محسوس کیا کہ میرے پاس اتنی رقم نہیں ہے جس سے میں روس کا سفر اور وہاں ایک ماہ قیام کر سکوں ،پھر میں نے خود سے پوچھا کہ سفر کا سب سے سستا ذریعہ کیا ہو سکتا ہی اس کا جواب بائیسکل تھا۔فرانسس نے رواں برس 23فروری کو اپنے سفر کا آغاز کیا۔انھوں نے کیرالہ سے دبئی کا فضائی سفر کیا پھر وہ دبئی سے فیری کے ذریعے ایران پہنچے جہاں سے سائیکل پر روس کا دارالحکومت اب بھی ہزاروں کلو میٹر دور تھا۔فرانسس نے بتایا کہ مجھے سائیکلنگ سے محبت ہے اور میں فٹبال کے بارے میں پاگل ہوں۔ میں نے اپنے دونوں جذبات کو اکھٹا کیا۔انھوں نے پاکستان کے ذریعے سفر کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم بھارت کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے انھیں یہ خیال ترک کرنا پڑا۔فرانسس نے بتایا کہ منصوبے میں تبدیلی مجھے بہت مہنگی پڑی ،میں اپنی سائیکل دبئی نہیں لے جا سکتا تھا اور وہاں مجھے نئی سائیکل خریدنی پڑتی جس کی قیمت 700امریکی ڈالر تھی ،یہ طویل فاصلے کے سفر کے لیے بہترین نہیں تھا لیکن یہ سب کچھ میں برداشت کر سکتا تھا۔انھوں نے بتایا کہ یہ دنیا کا خوبصورت ترین ملک ہے، یہاں کے لوگ بہت ملنسار ہیں، میں نے یہاں 45دن گزارے لیکن میں یہاں ہوٹل میں صرف دو دن ٹھہرا۔فرانسس کو امید ہے کہ ان کا سفر لوگوں کو فٹبال اور فٹنس کے بارے میں متاثر کریگا۔انہوں نے کہاکہ میں انڈیا کو کسی دن فٹبال ورلڈ کپ میں کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں

اور یہ صرف اس وقت ہو گا جب انڈیا میں بچے زیادہ فٹبال کھیلنا شروع کریں گے۔ میں اگلے 20 برسوں میں اپنے امکانات کے بارے میں پر امید ہوں ،میں امید کر رہا ہوں کہ لوگ میرے کہانی پڑھنے کے بعد سائیکلنگ شروع کریں گے۔اگر میری کاوشوں سے انڈیا میں صرف ایک بچہ بھی فٹبال کھیلنا شروع کر دے تو میں خود کو کامیاب تصور کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…