خاتون کو آناً فاناً گلے لگا لیا، بھارتی خاتون کو پارکنگ لاٹ میں جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا، بنگلہ دیشی ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا، حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

21  جون‬‮  2018

دْبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی خاتون کا پیچھا کر کے اْسے پارکنگ ایریا میں گلے لگانے اور جسم کو چھْونے کے الزام میں بنگلہ دیشی شہری کو عدالتی کارروائی کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک دفتر میں سیکرٹری کی خدمات انجام دینے والی بھارتی خاتون مارچ 2018ء کی ایک رات کو ساڑھے نو بجے معمول کے مطابق جِم جا رہی تھی۔ جب وہ پارکنگ ایریا سے گْزری تو اْس نے ایک نامعلوم 38سالہ بنگلہ دیشی فرد کو دیکھا۔اس وقت پارکنگ ایریا خالی تھا جس کا فائدہ اْٹھاتے ہوئے

بنگلہ دیشی آناً فاناً خاتون کے قریب پہنچ کر اْسے گلے لگا لیا اور اس کے جسم کو حصّوں کو بھی چْھوا۔ ایسا کرنے کے کچھ دیر بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا۔ خاتون نے اس واقعے کی اطلاع فوری طور پر موبائل فون کے ذریعے پولیس کو دی جو چند منٹوں میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس والوں نے ملزم کو شناخت کرنے کے لیے خاتون کو گاڑی میں بٹھا لیا جہاں وہ دس منٹ تک النہدہ کے علاقے میں سڑکوں پر پھرتے رہے اچانک خاتون کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے والا بنگلہ دیشی دکھائی دے دیا جس پر پولیس نے اْسے فوراً گرفتار کر لیا۔ملزم نے عدالت میں اپنے جْرم کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ خاتون کی شکایت پر ہم النہدہ کے علاقے میں پہنچے۔ خاتون کو پولیس کی گاڑی میں سوار کرا کے ملزم کی تلاش میں پھرتے رہے۔ اچانک ایک زیر تعمیر عمارت کے پاس خاتون نے ملزم کو دیکھتے ساتھ ہی چِلا کر کہا کہ یہی وہ شخص ہے جس نے اْسے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا ہے۔ ملزم خاتون کے چِلانے پر گھبرا اْٹھا۔ ہم نے فوراًسے گرفتار کرلیا۔ اس مقدمے کا فیصلہ 26 جْون 2018ء کو سْنایا جائے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…