لاہور(این این آئی) سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے بائیو میٹر ک کو لازمی قرار دیدیا۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کیلئے بائیو میٹر ک کو لازمی قرار دینے کے بعد تمام عازمین حج کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے پیغامات بھجوائے جائیں گے
جس میں عازمین حج کو بائیو میٹرک کیلئے دن اور تاریخ کا بتایا جائے گا جس کے مطابق عازمین حج اپنے بائیو میٹر کرواسکیں گے ۔ ڈائریکٹر حج کے مطابق وزارت مذہبی امور کی تاریخ کے بغیر عازمین حج کا بائیو میٹر ک نہیں کیا جائے گا ۔