بھارت ٗ پاکستانی نغمے پر رقص کرنے کے الزام میں 5 بچوں سمیت 8 افراد انتہائی افسوسناک سلوک کا نشانہ بن گئے 

20  جون‬‮  2018

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی ریاست بہار کے ضلع روہتاس میں پولیس نے پاکستانی نغمے پر رقص کرنے کے الزام میں 5 بچوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ضلع روہتاس کے علاقے نصری گنج میں چاند رات کو پیش آیا جہاں 100 سے زائد افراد ایک پاکستانی نغمے پر رقص کر رہے تھے۔

رقص کی ویڈیو گزشتہ اتوار سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر روہتاس کی ضلعی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 بچوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق علاقے میں چندن تھاتھیرا نامی ایک ہندو نے رقص کی ویڈیو بناکر انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل کے مقامی رہنما منوج بجرنگی کو بھجوا دی جس نے ویڈیو پولیس کو فراہم کی۔ضلعی پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں تقریب کا انعقاد کرنے والے محمد رضا خان، ڈی جے آپریٹر اشیش کمار اور ڈرائیور مکیش کمار شامل ہیں۔پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف بغاوت اور انتشار پھیلانے کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔ایف آئی آر میں نامزد نوجوان اشیش کمار کا کہنا ہے کہ وہ قوالیاں لگا رہا تھا کہ اچانک غلطی سے پاکستانی نغمہ لگ گیا۔دوسری جانب روہتاس پولیس کے ایس پی ستاویر سنگھ کا کہنا ہے کہ ویڈیو کو فورنزک ٹیسٹ کیلئے بھجوایا جاچکا ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا یہ ویڈیو حقیقی ہے یا کسی نے جھوٹی افواہ پھیلائی ہے۔  بھارتی ریاست بہار کے ضلع روہتاس میں پولیس نے پاکستانی نغمے پر رقص کرنے کے الزام میں 5 بچوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ضلع روہتاس کے علاقے نصری گنج میں چاند رات کو پیش آیا جہاں 100 سے زائد افراد ایک پاکستانی نغمے پر رقص کر رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…