پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کے ویزے میں ایک سال کی توسیع کا اعلان کردیا، تفصیلات جاری

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے جنگوں اور قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک کے شہریوں کو مزید ایک سال کے لیے مملکت میں قیام کی اجازت دے دی ہے۔امارات کی کابینہ نے اس ضمن میں ایک قرارداد کی منظوری دی ہے۔اس کے تحت جنگوں

اور قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک کے شہریوں کے ویزوں میں غیر مشروط طور پر مزید ایک سال کے لیے توسیع کردی جائے گی۔ وہ ویزے کی مدت ختم ہونے کی صورت میں اس سال یکم اگست سے 31 اکتوبر تک یو اے ای میں مزید قیام کر سکتے ہیں ۔ان کے خلاف ویزے سے متعلق کسی بے ضابطگی پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی اور وہ جرمانے سے بھی مستثنا ہوں گے۔کابینہ کا اجلاس یو اے ای کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی صدارت میں ہوا ۔ یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق ’’ امارات اقتصادی ترقی ، ثقافتی اقدار اور سماجی اور سیاسی استحکام کے لیے ایک عالمی ماڈل پر عمل پیرا ہے۔اس کی خارجہ پالیسی شیخ زاید بن سلطان آل نہیان نے ایک طویل عرصہ قبل دانش ،جدیدیت اور تمام ریاستوں سے بہتر تعلقات برقرار رکھنے کے تزویری اصول پر استوار کی تھی تاکہ دنیا بھر میں ضرورت مند اور مصائب سے دوچار افراد کی مدد کی جاسکے اور بین الاقوامی سطح پر امن و استحکام کے فروغ میں موثر کردار ادا کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…