جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی فوج کی کارروائی پر بات بڑھ گئی،مقبوضہ کشمیرمیں حالات کشیدہ،کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے استعفیٰ دیدیا،اسمبلی تحلیل ،گورنر راج کے امکانات

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی حکمراں جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے اختلافات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا  جس کے بعد ایوان میں اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوا دیا ہے جس کے بعد اب مقبوضہ کشمیر اسمبلی کی تحلیل اور وادی میں گورنر راج کے نافذ ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔محبوبہ مفتی کے مستعفی ہونے سے قبل بی جے پی کا اجلاس ہوا جس میں مرکزی پارٹی رہنماؤں کے

علاوہ مقبوضہ کشمیر کی اتحادی حکومت میں شامل بی جے پی کے وزراء اور سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے اتحاد کو ختم کرنے اور اتحادی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں کے درمیان دوری رمضان میں کی گئی نام نہاد فائر بندی کے خاتمے پر پیدا ہوئیں ٗپاکستان ڈیموکریٹک پارٹی نے جنگ بندی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن بی جے پی نے بھارتی فوج کو سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…