پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت نے گزشتہ پانچ سالوں میں کتنے ڈیم بنائے ؟ اور ن لیگ کی حکومت کے دور میں پاکستان میں کتنے ڈیم بنے؟ انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ 70سال میں ڈیم نہ بننے کی وجہ سے ملک میں پانی کی قلت کیساتھ توا نائی کی شدید کمی کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے، گزشتہ پا نچ سال میں حکمرانوں کے ذاتی ایجنڈے کی وجہ سے ملک میں دیر پا ترقی کا کوئی منصوبہ نہیں بن سکا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بادینی ڈیم،

برج عزیز ڈیم، مارا تنگی ڈیم، بلک ڈیم، بابر کچھ ڈیم، کرم تنگی پراجیکٹ ٹو اورزیم ڈیم کی تعمیر کیلئے (ن) لیگ کی حکومت نے صرف زبانی جمع خرچ کیا اورعملی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے قوم کے اربوں روپے ضائع ہو گئے۔ دیا مر بھاشا، داسو پر اجیکٹ، گولان گول، گومل زام اور مہمند ڈیم کیلئے بھی فنڈز جاری نہ ہوسکے ۔ اس کے مقابلے میں بھارت نے صرف دریائے سندھ پر 14چھوٹے ڈیم اور دو بڑے ڈیم مکمل کر لئے ہیں جبکہ دریائے چناب پر مزید 24 ڈیموں کی تعمیر جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ منگلا ڈیم اکتوبر 2017 سے خالی پڑا ہے اوربارش کا محتاج ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں سڑکوں، پلوں، میٹرو بسوں اور اورنج ٹرینوں کی ضرورت نہیں بلکہ ہمیں آبی ذخائر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے، جتنا پیسہ ان منصوبوں پر خرچ کیا جاتا ہے اس کا ایک چوتھائی حصہ بھی ڈیموں پر خرچ کیا جائے تو پاکستان میں زراعت کو فروغ ملے گا، پانی کی کمی دور ہوگی اورسستے نرخوں وافر مقدار میں بجلی دستیاب ہونے کے ساتھ ہماری صنعتیں بھی ترقی کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتیں چلیں گی تو برآمدات میں اضافہ ہوگا اورپاکستان ترقی کرے گا ۔ مطالبہ ہے کہ آنے والی حکومت آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے ایمر جنسی کے نفاذ کا اعلان کرے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…