پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

’خدا کو خوش‘ کرنے کیلئے 4 سالہ بیٹی کا قتل،صحن میں لے جاکر قتل کردیا اور پھر واپس آکر سو گیا،باپ کے لرزہ خیز انکشافات،افسوسناک وجہ بتادی

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جودھ پور (این این آئی)بھارت کے علاقے جودھ پور میں پولیس نے 4 سالہ بیٹی کے مبینہ قتل کے الزام میں اس کے 26 سالہ باپ کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 4 سالہ رضوانہ اپنے والدین اور 11 ماہ کی بہن کے ساتھ سو رہی تھی کہ مردہ حالت میں پائی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم نواب علی قریشی کی اہلیہ شبانہ نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تھانے میں آکر مذکورہ قتل سے متعلق شکایت درج کرائی تھی۔واقعہ کو ’انتہائی حساس اور گھناؤنا جرم‘ سمجھتے ہوئے تحقیقات کیلئے جودھ پور کے ایس پی راجن دوشانت نے متعدد تفتیشی ٹیمیں تشکیل دیں جبکہ تحقیقات میں سراغ رساں کتوں کی بھی مدد لی گئی۔پولیس کے جاری بیان کے مطابق تحقیقات کے دوران والد کے کردار کو مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد مقتولہ کے والد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ایس پی نے بتایا کہ ملزم کا کہنا تھا کہ جو میری سب سے زیادہ قیمتی چیز تھی وہ خدا کے پاس بھیجنی تھی۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ سمجھتا ہے کہ اس میں شیطان داخل ہوگیا ہے۔بیٹی کے قتل کے حوالے سے ملزم نے پولیس کو بتایا کہ قتل کرنے سے قبل بیٹی کو بازار لے گیا اور کھانے کی اشیاء دلوائیں، بعد ازاں رات میں اسے نیچے صحن میں لے جا کر قتل کردیا اور واپس آکر سو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…