ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے پاکستان کے بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے سیاسی مخالفت کی بنیاد پر قطری شہریوں کے عمرہ کی ادائی میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ اورپاکستان میں قائم سعودی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ الگ الگ بیانات میں کہا گیا کہ قطر کے سفارتی بائیکاٹ کا ایک سال گذر چکا ہے مگر اس ایک سال میں
قطر کی منفی پالیسی کے باوجود کبھی سعودی عرب نے قطری بھائیوں پر اپنی سرزمین میں داخل ہونے، عمرہ اور حج کے مناسک ادا کرنے پر پابندی نہیں لگائی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سات جون کے بعض پاکستانی اخبارات میں شائع ہونے والی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے جس میں سعودی عرب کو قطری شہریوں کے عمرہ کی ادائی پرپابندی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔