جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاک افغان علماء کے فتویٰ کے بعد اسلامی جنگ کاجواز ختم ہوچکا،جنرل نکلسن

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں افغان نیشنل آرمی نے کی صلاحیت میں بہتری آئی ہے اور وہ طالبان کی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے۔ جرمن ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل نکلسن نے کہا کہ جو طالبان جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں یا مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار نہیں ہیں انہیں افغانستان کے پڑوس کی حمایت حاصل ہے۔ ان کا واضح اشارہ پاکستان کی طرف تھا۔جنرل نکلسن نے مزید کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے

علما جنگ کے خلاف فتوی دے چکے ہیں اب جنگ کا کوئی اسلامی جواز نہیں۔ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی نے گزشتہ دس مہینوں کے دوران افغانستان کی صورتحال میں واضح تبدیلی کردی ۔ طالبان نئی پالیسی کا فائدہ اٹھائیں کیونکہ وہ جنگ نہیں جیت سکتے۔ نکلسن نے پاکستان اور افغانستان کے بہتر ہوتے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں جنرل جان نکلسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تز ویریاتی مقام کی وجہ سے افغانستان کے مسئلے کے حل میں اس کی حیثیت کلیدی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…