اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں آسمانی بجلی چمکنے کے دوران موبائل سے تصویر بنانے کی کوشش پر ایک شہری اپنی زندگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایچ ایم رمیش جس کا تعلق چنائی سے تھا وہ تامل ناڈو کے ضلع تھریوالر میں موبائل کے ذریعے بارش کے دوران آسمانی بجلی کی تصویر بنانے کی کوشش کر رہا تھا کہ آسمانی بجلی
اس پرآ گر ی جس سے اس کا چہرہ بری طرح زخمی ہو گیا ۔اس کے سینے پر بھی گہرے زخم آئے اور وہ موقع پر ہی چل بسا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب 43 سالہ رمیش اپنے دوست کے فارم پر موجود تھا۔واضح رہے کہ مذکورہ ضلع میں پچھلے کئی ہفتوں سے لگاتار بارشیں ہو رہی ہیں ۔ بجلی گرنے کے دیگر واقعات میں اب تک 2افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔