ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی شہری کو محبت میں ناکامی پر بھارتی سرحد پار کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،بھارتی میڈیا کا دعویٰ،آصف کی فیملی اصل حقیقت سامنے لے آئی

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور(این این آئی)بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کیے گئے 32 سالہ شخص کے اہل خانہ نے بھارتی میڈیا کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ محمد آصف ’ محبت میں ناکامی ‘ پر بھارتی سرحد پر گیا تاکہ اسے گولی ماردی جائے۔تفصیلات کے مطابق محمد آصف کو 28 مئی کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سرحدی گاؤں جالوکی میں بھارت کی مابوک گاؤں پوسٹ کے قریب سے گرفتار کیا تھا۔ معاملے پر آصف کے والد اور سابق سکیورٹی

اہلکار خلیل احمد کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل ان کے بیٹے میں ذہنی بیماری کی علامت دیکھی گئیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ محمد آصف نے کچھ سالوں پہلے انٹر کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی تھی اور اس کے بعد سے وہ گاؤں میں ایک نجی اسکول چلا رہا تھاتاہم 6 ماہ قبل جب ان کے بیٹے کی حالت زیادہ خراب ہوئی تو اسے لاہور جنرل ہسپتال لے جایا گیا تھاجس کے بعد سے اس کا علاج جاری تھا۔انہوں نے بتایا کہ 28 مئی کی صبح آصف سحری کے وقت اٹھا تھا اور اسے اس دن لاہور میں ڈاکٹر کے پاس جانا تھا، جس کے بعد وہ لوگ دریا پار کرکے اور مختلف بسیں تبدیل کرکے لاہور گئے تھے۔اسی دن صبح آصف گھر سے باہر گیا تھا اور اہل خانہ کا خیال تھا کے وہ فطری طور پر گھر سے نکلا ہے لیکن پھر وہ واپس لوٹ کر نہیں آیا۔آصف کے والد نے بتایا کہ اہل خانہ کی جانب سے کئی گھنٹوں تک آصف کی تلاش کی گئی لیکن وہ نہیں ملا، بعد ازاں رینجرز کی جانب سے یہ بات معلوم ہوئی کہ بی ایس ایف نے اسے سرحدی حصے پر گرفتار کرلیا تاہم اس واقعے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹ کیا گیا کہ اپنی محبوبہ سے شادی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ‘ پاکستان شخص بھارتی سیکیورٹی فورسز کی طرف اس امید سے آیا تاکہ وہ اسے گولی مار سکیں۔رپورٹ کے مطابق 28 مئی کو بی ایس

ایف کی 118 بیٹیلین نے آصف کو مابوک سرحد کے قریب سے گرفتار کیا اور اسے ممدوت پولیس کے حوالے کردیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ آصف اپنی ایک رشتے دار سے محبت کرتا تھا لیکن دونوں خاندانوں کی جانب سے اس شادی سے انکار کردیا گیا تھا، بعد ازاں جب آصف کی محبوبہ کو طلاق ہوئی تو آصف نے دوبارہ اس سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی لیکن اسے پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔اس بارے میں ہندوستان ٹائمز نے اپنی

رپورٹ میں لکھا کہ آصف کی جانب سے بی ایس ایف کو بتایا گیا کہ وہ اس امید سے بھارتی سرحد کے قریب آیا تھا کہ اسے گولی ماردی جائے گی اور اس کے دل کو پہنچنے والے صدمے کا خاتمہ ہوگا۔بھارتی اخبار کی جانب سے یہ بھی نقل کیا گیا کہ آصف نے پہلے کہا تھا کہ وہ خودکشی کرنا چاہتا تھا لیکن رمضان کی وجہ سے اس نے اپنا منصوبہ تبدیل کردیا۔تاہم آصف کے بھائی محمد صابر نے بتایا کہ ان کا بھائی محبت میں پاگل نہیں تھا لیکن کبھی کبھارر وہ اپنی ذہنی بیماری کی وجہ سے پاگل ہوجاتا تھا۔انہوں نے بھارتی اخبار کی جانب سے بنائی گئی تمام محبتوں کی کہانیوں کو مسترد کردیا اور کہا کہ ان کا بھائی اس طرح کے کسی بھی افیئر میں شامل نہیں تھا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…