مکہ مکرمہ(اے این این)سعودی عرب کا پبلک ٹرانسپورٹ نظام روزانہ 10 لاکھ زائرین اور مسافروں کو مکہ معظمہ تک پہنچارہاہے، ملک کے مختلف شہروں سے آنے والے زائرین کو مکہ معظمہ کے نواح میں گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت دی گئی ہے ۔ زائرین کو مکہ کی عظیم مسجد تک پہنچانے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی دی گئی ہے ۔ سعودی زائرین کو اپنی نجی کاریں مکہ شہر کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہے اور سکیورٹی فورسز شہر کے مرکزی علاقے میں
ٹریفک کے اژدہام سے بچنے کے لئے گاڑیوں کے داخلے کو ریگو لیٹ کر رہی ہیں ،،رمضان المبارک کے آغاز سے ہی سکیورٹی فورسز اپنی نوعیت کی شاہکار ٹیکنالوجی سے گاڑیوں کی نقل وحرکت کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں تاکہ زائرین کی مسجد معظمہ کے گرد و نواح میں نقل وحرکت کو یقینی بنایا جاسکے ۔جنرل ٹرانسپورٹ سینڈیکیٹ کے مطابق مکہ معظمہ جانے والی زائرین کی تمام بسوں میں وائی فائی کی سہولت موجود ہے تاکہ ان بسوں کی نقل وحرکت کی مانیرٹنگ کی جا سکے۔