جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

میرے والد مسجد نبوی کے نزدیک مسواک کا ٹھیلہ لگاتے ہیں، جو کوئی وہاں جائے تو ایک مسواک ضرور خریدے،سعودی خاتون نے جب ٹوئٹر پر یہ اپیل کی تو جانتے ہیں کیا ردعمل آیا؟

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(اے این این )اسکالر شپ پر بیرون ملک زیر تعلیم ایک سعودی خاتون نے ٹوئیٹر پر اپنے فالورز سے اپیل کی ہے کہ وہ حرمِ مدنی کے نزدیک اس کے والد کے ٹھیلے سے مسواک خریدیں۔ خاتون نے مذکورہ ٹھیلے کے ساتھ اپنے والد کی تصویر بھی منسلک کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے مذکورہ خاتون امجاد محمد علی نے لکھا کہ میں خود ہر چیز میں اپنے والد کی مدد کرتی ہوں لیکن میرے ہاتھ میں کچھ نہیں۔

میرے والد مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے نزدیک مسواک کا ٹھیلہ لگاتے ہیں۔ جو کوئی وہاں جائے اور انہیں دیکھے تو ان سے ایک مسواک ضرور خریدے۔ امجاد کے والد اضافی آمدنی کے واسطے یہ کام کرتے ہیں۔امجاد کو توقع نہیں تھی کہ سوشل میڈیا پر ان کی اپیل کے پھیل جانے کے بعد سماجی سطح پر عوام کا اتنا مثبت رد مل سامنے آئے گا۔ امجاد نے بتایا کہ لوگوں نے وسیع اور بڑے پیمانے پر ان کا مثبت جواب دیا اور وہ بھلائی سے بھرپور اس معاشرے کے برتا پر حیران رہ گئیں۔امجاد کینیڈا میں اپنے شوہر کے ساتھ اسکالر شپ پر زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹوئیٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد بہت زیادہ نہیں اس لیے انہیں توقع نہیں تھی کہ کوئی ان کی ٹوئٹ پر کان دھرے گا یہ ان کی اپیل اتنے بڑے پیمانے پر پھیل جائے گی۔ ابو علی کی کنیت سے معروف ان کے والد لوگوں کی آمد پر بہت خوش ہیں۔ بہت سے لوگ خاص طور پر میرے والد سے مسواک خریدنے کیلئے گئے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…