کابل(آن لائن) افغانستان میں کرکٹ سٹیڈیم میں تین بم دھماکوں کے باعث آٹھ افراد ہلاک جبکہ پینتالیس زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جلال آباد میں واقع کرکٹ سٹیڈیم کو طالبان نے تین یکے بعد دیگرے بم دھماکوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد
ہلاک جبکہ پینتالیس زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ دھماکے ایسے وقت کئے گئے جب اسٹیڈیم میں مقامی سطح کے میچز جاری ہیں ۔ہلاک ہونے والوں میں کرکٹ میچ کے آرگنائزر ہدائت اللہ ، ظہیر اور متعدد دیگر مقامی حکام شامل ہیں ۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔