بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی بہنوں کے ’’ویروں‘‘پر گھوڑی چڑھنے پر پابندی عائد،وجہ ایسی کہ پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(سی پی پی) بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں شادیوں کے سیزن سے قبل انتظامیہ نے گھوڑوں کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔اس فیصلے کی وجہ سے ایک جانب اگر روایتی انداز میں شادی کرنے والوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے تو دوسری جانب گھوڑے کے مالکوں کو بھی شادی کے اس موسم میں نقصان کا سامنا ہے۔انتظامیہ نے گھوڑوں میں گلینڈرز نامی بیماری کے انکشاف کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ اسے پھیلنے سے روکا جا سکے۔

لیکن یہ فیصلہ وہاں کے لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔یہ بیماری بھوپال کے قاضی کمیپ کے علاقے میں رہنے والے رحمان بخش کے گھوڑے میں پائی گئی ہے۔ اس کے بعد انتظامیہ نے احتیاطا یہ اقدامات کیے۔اس گھوڑے کے خون کا سمیپل جانچ کے لیے آئی ایس آر نیشنل ہارس ریسرچ سینٹر بھیجا گیا تھا جہاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ اسے گلینڈرز نامی بیماری ہے۔مونسپل کارپوریشن کا حکم نامہ جس کے تحت شہر میں گھوڑے کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی گئی ہے گلینڈرز ایک خطرناک بیماری کہلاتی ہے۔ اگر کسی گھوڑے کو یہ روگ لگ جائے تو اس گھوڑے کو عام طور پر مار دیا جاتا ہے۔ محکم صحت کا کہنا ہے کہ گھوڑے کو مار دینے سے اس بیماری کے پھیلنے کا خطرہ نہیں رہتا۔ یہ ایک وبائی بیماری ہے اور تیزی پھیلتی ہے۔اس بیماری کی وجہ سے گھوڑے کے جسم پر نشان ابھر آتے ہیں اور اسے بخار آنے لگتے ہیں۔ گھوڑے کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں۔ اس بیماری سے انسان بھی متاثر ہوتے ہیں اور اس سے دور رہنا ہی اس سے حفاظت کا بہترین طریقہ بتایا جاتا ہے۔اٹارسی کے تیواری خاندان اپنے بیٹے شوبھم تیواری کی شادی کے لیے بھوپال آئے ہیں اور اس حکم نامے کے بعد ان کے پاس کوئی متبادل نہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اب گھوڑی کے بجائے کار پر ہی شوبھم کی بارات نکلے گی۔شوبھم کے چچا انوراگ اس حکم نامے پر چراغ پا نظر آئے۔ انھوں نے بتایا: ‘ہمارے ہندو رسم و رواج کے مطابق لڑکے کی بارات گھوڑی پر ہی نکلتی ہے۔ اب جبکہ انتظامیہ نے یہ حکم جاری کر دیا ہے

کہ شہری سرحد میں کسی بھی طرح ان کے استعمال پر پابندی ہے تو ہم جیسے عام لوگوں کے لیے کچھ نہیں رہ جاتا۔’انھوں نے مزید کہا کہ ‘بھتیجے کی شادی کا انتظار نہ صرف مجھے بلکہ خاندان کے تمام لوگوں کو سالوں سے تھا۔ اب گھوڑی کے بغیر کیا بارت اور کیا شادی! انتظامیہ کو چاہیے تھا کہ ایسے گھوڑوں کی نشاندہی کرے جو کسی بھی طرح بیمار ہیں اور انھیں باہر کر دے نہ کہ پوری طرح اس کے استعمال پر پابندی لگا دے۔

‘دوسری جانب اس حکم نامے نے گھوڑے مالکان کے لیے بھی دشواری پیدا کی ہے۔ انڈیا میں یہ شادیوں کا موسم ہے اور اگر ان کے گھوڑے استعمال نہ ہوں تو ان کی آمدنی کیسے ہوگی؟شہر میں نفیس بھائی گھوڑے گھوڑیاں فراہم کراتے ہیں۔ ان کے پاس پانچ گھوڑیاں ہیں۔ لیکن اس وقت انھیں واضح نقصان نظر آ رہا ہے۔انھوں نے کہا: ‘ابھی تو ہمیں نقصان نظر آ رہا ہے۔ بعد میں دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

ویسے بھی ہمیں ان کے کھانے پینے اور رکھ رکھا پر کافی خرچ کرنا پڑتا ہے اور اگر کمائی نہ ہو تو ہمیں نقصان ہی ہے۔ ایسے میں ہم کچھ کر بھی نہیں سکتے۔’میونسپل کارپوریشن کے مویشیوں کے معالج ڈاکٹر ایس کے شریواستو نے بتایا: ‘یہ فیصلہ سب کے مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ بیماری کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔ اس حکم نامے کے تحت گھوڑے کے نقل و حمل، ریس، میلے، نمائش اور ایک جگہ جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مئی میں شادیوں کے پانچ دن مبارک بتائے جا رہے ہیں تو جون میں دس دن مبارک ہیں اور انھی دنوں میں زیادہ تر ہندو شادیاں ہوں گی۔ اس دوران شادی کرنے والوں کو مسائل درپیش ہیں۔جبکہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی پابندیاں لگانا آسان کام نہیں ہے اور اس کا نفاذ مشکل ہے۔ وہ سوال کرتے ہیں کہ اگر کوئی دولھا گھوڑی پر بیٹھا ہوگا تو کیا اسے گھوڑی سے اتارا جائے گا۔سماجی کارکن گڈو چوہان کہتے ہیں: ‘بغیر کسی غور فکر کے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ آخر میونسپل کارپوریشن اس پر کس طرح عمل در آمد کرے گی یہ جاننا دلچسپی سے خالی نہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…