بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سی آئی اے کی نامزد سربراہ کامنصب سنبھالنے سے انکار،ٹرمپ انتظامیہ کے منت ترلے

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)صدر ٹرمپ کی طرف سے سی آئی اے کیلئے نامزد کردہ سربراہ جینا ہسپیل نے نازدگی سے دستبردار ہونے کی کوشش کی ہے۔اس اقدام کی وجہ سی آئی اے میں تحقیقات کے طریق کار میں اْن کے متنازعہ کردار کے حوالے سے تشویش بتائی جاتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جینا نے نامزدگی سے دستبردار ہونے کی کوشش کی۔ جینا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سی آئی اے میں

تحقیقات کے دوران واٹر بورڈنگ جیسی نئی ٹیکنیک کے استعما ل کی زبردست حامی رہی ہیں جسے دنیا بھر بدترین تشدد قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی جاتی رہی ہے۔جینا کو اْن کے تحقیقاتی طریقوں کے استعمال کے بارے میں گفتگو کرنے کیلئے وائٹ ہاؤس طلب کیا گیا جہاں اْن کی اہلکاروں سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔اطلاعات کے مطابق جینا ہسپیل نے وائٹ ہاؤس کو کہا کہ وہ بدھ کے روز سنیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی میں ہونے والی اْن کی نامزدگی کی توثیق کے سلسلے میں متوقع طور پر سخت اور مشکل سماعت کے پیش نظر دستبردار ہونا چاہیں گی۔ اس ملاقات کے بعد جینا لینگلے ورجینیا میں موجود اپنے دفتر واپس لوٹ گئیں۔بتایا جاتا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے قانون سازی کے امور سے متعلق اہلکار مارک شارٹ اور وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز اْس کے فوراً بعد لینگلے میں جینا کے دفتر گئے جہاں اْنہوں نے کئی گھنٹے تک جینا سے ملاقات کی اور اْن سے اپنا فیصلہ بدلنے پر زور دیا۔ تاہم جینا رضامند نہ ہوئیں۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان راج شاہ نے کہا کہ جینا نے تین دہائیوں تک ملک کی خدمت کی ہے اور وہ اس منصب کیلئے انتہائی موذوں اہلکار ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…