منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

بہتر ہے ایران کو سبق سکھانے میں تاخیر نہ کی جائے، اسرائیلی وزیر اعظم

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہاہے کہ ایران شام کو جدید ہتھیار فراہم کر رہا ہے جو اسرائیل کے لیے خطرہ ہے لہذا بہتر ہے کہ ایران کا مقابلہ بعد میں کرنے کے بجائے جلد کر لیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم ایرانی جارحیت کو روکنے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں خواہ اس کے لیے کسی تنازع میں داخل ہونا پڑے۔ آج کل سے بہتر ہے۔ ہم چڑھائی نہیں چاہتے مگر کسی بھی منظر

نامے کے لیے تیار ہیں۔اسرائیل بارہا خبردار کر چکا ہے کہ وہ پڑوسی ملک شام میں ایران کے مستقل عسکری وجود کو کسی طور درگزر نہیں کرے گا۔ایران شامی حکومت کے صدر بشار الاسد کا مرکزی حلیف ہے اور اس نے بشار کی فوج کے لیے فیصلہ کن عسکری امداد اور کمک پیش کی۔نیتن یاہو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا ان کا ملک 2015 میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے دست بردار ہو جائے یا نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…