بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں ہزاروں افراد کو ماورائے قانون گرفتار کرلیاگیا،بعض کو 6ماہ بعض کو 10 سال تک کسی عدالت میں پیش کیے بغیر قید میں رکھا گیاہے،چونکادینے والے انکشافات

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی) ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ہزاروں افراد کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے کئی سال تک حراست میں رکھا گیا۔عالمی میڈیاکے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب میں ماورائے قانون بڑھتی ہوئی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ

ڈیٹا کے تجزیے کے بعد یہ رپورٹ شائع کی۔ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 2 ہزار 3 سو پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے بعض کو چھ ماہ تو بعض کو 10 سال تک کسی عدالت میں پیش کیے بغیر قید میں رکھا گیا۔ ماورائے قانون گرفتاریوں کا سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے تاہم محمد بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد سے اس میں اضافہ ہوگیا ہے۔ زیر حراست افراد میں زیادہ افراد ولی عہد سے نظریاتی اختلاف رکھتے تھے۔ہیومن رائٹس واچ نے سعودی حکام پر واضح کیا ہے کہ ریاست کی پالیسی سے اختلاف رکھنے والے افراد کی ماورائے قانون گرفتاریوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے جب کہ حراست میں لیے گئے تمام افراد کو عدالت میں پیش کیا جانا چاہیئے۔ بغیر کسی جرم کے کسی بھی شخص کی گرفتاری بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں کئی انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ ان کے حکم پر کرپشن کے خلاف مہم کے دوران 11 شہزادوں اور درجنوں وزرا و سرکاری افسران کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…