ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ریپ کے بارے میں گاؤں کے سردار کو کیوں بتایا؟درندوں نے گھر میں گھس کر متاثرہ لڑکی کو زندہ نذر آتش کر دیا،والدین کیساتھ کیا کیا؟

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)بھارت کی ریاست جھاڑکنڈ میں لڑکی کے ریپ کے بارے میں گاؤں کے سردار کو مطلع کرنے پر لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا۔گزشتہ روز ترجمان ضلعی پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ریاست جھاڑکنڈ میں لڑکی کے ریپ کے بارے میں گاؤں کے سردار کو مطلع کرنے پر لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا،اس افسوس ناک واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں 14افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،16 سالہ لڑکی کے والدین نے اپنی

بیٹی کا ریپ کیے جانے کی شکایت گاؤں کے سردار سے کی تھی،جس کے بعد جرگے نے ملزمان کو 100اٹھک بیٹھک کرنے اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی،سزا سننے کے بعد ملزمان غصے میں آ گئے اور انھوں نے متاثرہ لڑکی اور اس کے والدین کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔اس کے بعد انھوں نے لڑکی کو آگ لگا دی۔ترجمان پولیس کے مطابق 2ملزمان نے والدین کو مارا پیٹا اور ان کے مکان کی جانب بڑھے جہاں انھوں نے اپنے ساتھیوں کیساتھ مل کر متاثرہ لڑکی کو آگ لگا دی۔ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو اس کے گھر سے اس وقت اغوا کیا جب اس کے والدین شادی میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق 2افراد نے گاؤں کے نزدیک جنگل میں اسے ریپ کیا۔جب لڑکی نے اس واقعے کے بارے میں اپنے والدین کو آگاہ کیا تو وہ اسے گاؤں کے سردار کے پاس لے گئے تاکہ ملزمان کو سزا دی جا سکے۔پولیس کے مطابق اس نے 14 افراد کو حراست میں لیا جن سے لڑکی کے ریپ اور قتل کے بارے میں تحقیقات کی جار رہی ہیں۔حملے میں ملوث ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔دوسری جانب جرگے کے اراکین کیخلاف غیر قانونی احکامات دینے پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…