بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت میں ریپ کے بعد متاثرہ لڑکی کو جلا دیا گیا،14ملزمان گرفتار

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی ریاست جھاڑکنڈ میں لڑکی کے ریپ کے بارے میں گاؤں کے سردار کو مطلع کرنے پر لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایاکہ ریاست جھاڑکنڈ میں لڑکی کے ریپ کے بارے میں گاؤں کے سردار کو مطلع کرنے پر لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا۔ریاست جھاڑکنڈ میں ہونے والے اس واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں چودہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھاکہ 16 سالہ لڑکی کے والدین نے اپنی بیٹی کا ریپ کیے جانے کی شکایت گاؤں کے سردار سے کی تھی۔ جس کے بعد جرگے نے ملزمان کو سو بار اْٹھک بیٹھک کرنے اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔سزا سننے کے بعد ملزمان غصے میں آ گئے اور انھوں نے متاثرہ لڑکی اور اْس کے والدین کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔ اْس کے بعد انھوں نے لڑکی کو آگ لگا دی۔مقامی پولیس سٹیشن کے انچارج اشوک رام کے حوالے سے بتایا کہ دو ملزمان نے والدین کو مارا پیٹا اور اْن کے مکان کی جانب بڑھے جہاں انھوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ لڑکی کو آگ لگا دی۔خیال کیا جا رہے کہ ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو اس کے گھر سے اْس وقت اغوا کیا جب اْس کے والدین شادی میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔مقامی پولیس کے مطابق دو افراد نے گاؤں کے نزدیک جنگل میں اْسے ریپ کیا۔جب لڑکی نے اس واقعے کے بارے میں اپنے والدین کو آگاہ کیا تو وہ اْسے گاؤں کے سردار کے پاس لے گئے تاکہ ملزمان کو سزا دی جا سکے۔گو کہ گاؤں کے جرگے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے لیکن انڈیا میں تنازعات کو ختم کروانے میں جرگے کافی اثر روسوخ رکھتے ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ اْس نے 14 افراد کو حراست میں لیا جن سے لڑکی کے ریپ اور قتل کے بارے میں تحقیقات کی جار رہی ہیں۔ آئی جی پولیس نے روزنامہ ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ حملہ میں ملوث ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔دوسری جانب جرگے کے اراکین کے خلاف غیر قانونی احکامات دینے پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…