لندن(این این آئی)برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے اپنے تیسرے بچے شہزادہ لوئیس کی نئی تصاویر جاری کردیں۔کینسینگٹن پیلس کی جانب سے پرنس لوئیس کی دو تصویریں جاری کی گئی ہیں ۔برطانوی ٹی وی کے
مطابق ایک تصویر شہزادی شارلٹ کی سالگرہ کے دن 2 مئی کی ہے ،جس میں وہ اپنے چھوٹے بھائی گود میں اٹھائے بیٹھی ہیں ۔دوسری دوسری تصویری شہزادے کی پیدائش کے تین دن بعد کی ہے ۔پرنس لوئس کی پیدائش 23 اپریل کو ہوئی تھی۔