ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

آج کی دنیا اللہ کی منشا ومرضی کی تفہیم کے فقدان سے متعلق شکایت کررہی ہے،عالمی رابطہ اسلامی

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)عالمی رابطہ اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے اعتدال پسند اور رواد ار اسلام اور اسلامی دنیا کے مستقل کے بارے میں اپنے ویڑن کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ آج کی دنیا مذہبی ، دانشورانہ ، ثقافتی اور تہذیبی تنوع کے تناظر میں اللہ کی منشا ومرضی کی تفہیم کے فقدان سے متعلق شکایت کررہی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے نے امریکا کے ایک تھنک ٹینک

واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ برائے مشرق قریب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ سیٹلوف سے اسلام اور اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔انھوں نے کہا کہ آج کی دنیا مذہبی ، دانشورانہ ، ثقافتی اور تہذیبی تنوع کے تناظر میں اللہ کی منشا ومرضی کی تفہیم کے فقدان سے متعلق شکایت کررہی ہے۔اس کے علاوہ باہم مل جل کر رہنے کی اہمیت کی تفہیم کا بھی فقدان پایا جاتا ہے حالانکہ یہ بنی نوع انسان کا باہم مل جل کر امن و آشتی سے رہنے کا ایک اصول ہے۔ڈاکٹر محمد العیسیٰ ماضی میں یہ نشان دہی کر چکے ہیں کہ مذہبی اور دانشورانہ تنازعات ہی انتہا پسندی کا نتیجہ نہیں ہیں اور نہ جنھیں ذہنی طور پر یرغمال بنا ئے گئے اس کے تنہا ذمے دار ہیں کیونکہ وہ تو صرف بھیڑیں ہیں اور انھیں بھیڑیے کنٹرول کررہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…