بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی۔۔پینٹا گون کا دھماکہ خیز اعلان پاکستان ہماری مدد کرے، امریکہ نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے تعاون مانگ لیا

datetime 4  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ دفاع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور امریکا میں بہت کچھ مشترک ہے جس کی بنیاد پر دونوں ممالک دہشت گردی کو شکست دینے اور افغانستان میں امن و امان کی صورتحال بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوز بریفنگ میں پینٹاگون کی چیف ترجمان ڈانا وائٹ نے ناصرف افغانستان میں امریکی جدوجہد جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

بلکہ ساتھ ہی خطے میں امن و امان کی بحالی میں پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔کیا پاکستان دہشت گردی کے خلاف امریکا کی مدد کررہا ہے؟ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ متعدد امور پر کام کرسکتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان بہت کچھ کر سکتا ہے ہم ان کی جانب ہاتھ بڑھا رہے ہیں اور ایسے امور پر غور کر رہے ہیں جس پر مشترکہ طور پر کام کیا جا سکے تا کہ خطے کی سیکیورٹی بحال ہو سکے۔واضح رہے کہ یکم جنوری 2018 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی امداد کو بیوقوفی قرار دے دیا تھا۔ افغانستان میں دہشت گردوں کے متعدد حملوں کے بعد امریکی محکمہ دفاع، وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون کی جانب سے بیانات کا سلسلہ جاری ہے جس میں افغانستان کے ساتھ اظہاریکجہتی کے دوران پاکستان کے مثبت کردار بھی بات ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کابل میں دہشت گردوں کے حملوں میں صحافیوں سمیت کئی سو افراد جاں بحق ہو گئے تھے جس کے بعد امریکی میڈیا کی جانب سے مقروضے سامنے آنے لگے کہ کابل میں حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان کے حوالے سے اپنی پالیسی پر دوبارہ غور کریں گے اور فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ ممکن ہے۔متعدد امریکا میڈیا نے اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی کہ اگر افغانستان میں صورتحال قابو میں ں ہیں آتی تو نو منتخب سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپی فوجیوں کو واپس بلانے کا مشورہ دیں گے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…