جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

برطانوی شہزادے ہیری کی 19مئی کو شادی، جانتے ہیں انکی دلہن میگھن مارکل کیلئے عروسی جوڑےپر کتنے کروڑ لاگت آئی ہے اور اسے کس نے تیار کیا ہےشادی میں کتنے افرادکو مدعو کیا گیا ہے، نئی تاریخ رقم ہو گئی

datetime 4  مئی‬‮  2018 |

لندن(این این آئی)ہاتھ کا سلا، موتیوں سے سجا، برطانوی شہزادے کی دلہنیا میگھن کے لئے شادی کا بیش قیمت جوڑا تیار کرلیا گیا۔ایک کروڑ چھپن لاکھ مالیت کا نفیس و نایاب گاؤن برطانوی ڈیزائنر روسو رالفنے تیار کیا ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق19 مئی کو سینٹ جارج چیپل ونڈسر میں ہونیوالی شادی کی تقریب میں میگھن یہ بیش قیمت گاون زیب تن کریں گی ۔تقریب میں 600 خاص مہمان مدعو ہونگے جسے دنیا بھر سے کروڑوں لوگ ٹی وی

پر دیکھ سکیں گے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شہزادہ ہیری کو اپنی دلہنیا کے جوڑے کے بارے میں بالکل بے خبر رکھا گیا ہے اور شادی کے روز ہی سرپرائز دیا جائے گا ۔شاہی تقریب کو انوکھا رنگ دینے کے لئے بچے آگے آگے ہوں گے۔شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے بیٹے ننھے شہزادہ جارج شہہ بالے بنیں گے جبکہ دلہن کی سہیلیوں کی جگہ ننھی شہزادی شارلٹ میگھن کے ساتھ ساتھ ہونگی جبکہ ننھے پرنس لوئس شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔تقریب میں شہزادہ ہیری اپنی والدہ ڈائینا کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…