بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ٹرمپ نے فحش فلموں کی اداکارہ کو رقم دینے کا اعتراف کر لیا امریکی صدر نے یہ رقم کیوں دی تھی؟شرمناک انکشاف سامنے آگیا

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ڈی سی(این این آئی)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک وکیل نے اعتراف کیا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے ایک وکیل کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی وہ رقم ادا کردی تھی جو اس وکیل نے صدارتی انتخابات سے چند روز قبل فحش فلموں کی ایک اداکارہ کو اپنا منہ بند رکھنے کی شرط پر دی تھی۔امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے ایک وکیل روڈی جولیانی نے اعتراف کیا کہ

فحش فلموں کی اداکارہ کو صدر ٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہن نے جو رقم دی تھی اسے لوٹانے کے لیے لا فرم کا سہارا لیا گیا تھا اور صدر نے خود یہ رقم ادا کی تھی۔اس سوال پر کہ کیا اس سارے عمل کے بارے میں ٹرمپ کو علم تھا، روڈی جولیانی کا کہنا تھا کہ ان کی معلومات کے مطابق صدر کو اس کی تفصیلات کا علم نہیں تھا لیکن وہ اس معاملے سے واقف ضرور تھے۔اپنے انٹرویو میں روڈی جولیانی کا مزید کہنا تھا کہ مائیکل کوہن نے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی جو رقم اسٹورمی ڈینئلز کو دی تھی، وہ صدر ٹرمپ نے کئی ماہ کے دوران قسطوں میں انہیں لوٹا دی تھی۔انہوں نے کہا کہ رقم کی ادائیگی کا یہ معاملہ مکمل طور پر قانونی تھا اور اس میں استعمال کی جانے والی رقم صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے فنڈز سے نہیں لی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…