بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ابو بکر البغدادی اسوقت کہاں ہے؟گرفتار مقرب خاص نے داعش کا سربراہ بارے تہلکہ خیز انکشاف کر ڈالے

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراق میں سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ تحقیقات کی مرکزی عدالت نے داعش تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے ایک مقرّب دہشت گرد کے اعترافات کا اندراج کیا ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق کونسل کے سرکاری ترجمان بیرسٹر عبدالستار بیرقدار نے بتایا کہ داعش تنظیم سے تعلق رکھنے والے اس ملزم کا دعوی ہے کہ وہ گزشتہ جولائی تک البغدادی کے ساتھ مسلسل اور براہ راست ملاقاتیں کرتا رہا۔

بیرقدار کے مطابق ملزم نے اپنے اعتراف میں بتایا کہ اس نے داعش کی نگرانی کرنے والی جنرل کمیٹی کے رکن سمیت کئی عہدوں پر کام کیا۔ بیرقدار نے بتایا کہ مذکورہ ملزم کی گرفتاری ترکی میں عمل میں آئی اور اس میں عراقی انٹیلی جنس اور ترک سکیورٹی اداروں کی کوششیں شامل رہیں۔داعش کے سربراہ البغدادی کے حالیہ مقام کے بارے میں متضاد معلومات ہیں۔ امریکی ماہرین اور انٹیلی جنس نے خبردار کیا ہے کہ شام اور عراق میں داعش پر عسکری طور سے قابو پانے کے باوجود تنظیم اب بھی ایک بڑا خطرہ ہے۔ توقع ہے کہ داعش دنیا کے مختلف ممالک میں نئے حملے کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…