بینکاک(این این آئی)بھارتی ٹی وی نے بتایاکہ بھارتی پولیس کے ریکارڈ کے مطابق بینکاک جیل میں قیدبھارتی شہری داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی ہے اور اسے مدثرحسین سیدعرف منا زنگاڑاکے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔اْس نے 2000ء میں تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں چھوٹا راجن پر حملہ کیا تھاجس میں چھوٹا راجن کا ساتھی روہیت ورما ہلاک ہو گیا تھا۔زنگاڑا ممبئی کے علاقے جوگیشواری کا رہاہشی ہے اور مختلف جرائم میں
ملوث ہونے کے الزام میں اْس کے خلاف 70 سے مقدمات درج ہیں۔بھارت کے ان دعووں کے برعکس پاکستانی حکام کا کہناتھا کہ بینکاک کی جیل کا قیدی نمبر8پاکستانی ہے اور اس کا نام محمد سلیم ہے۔ثبوت کے طور پر تھائی لینڈ کی عدالت میں محمد سلیم کا پاکستانی پاسپورٹ، نکاح نامہ اور پاکستان میں اس کے والد کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بھی پیش کیا گیا ہے۔جس کے بعد عدالت نے اسے بھارتی حکام کے حوالے کرنے سے انکار کر دیاہے۔