بھوپال(سی پی پی)بھارتی شہر بھوپال میں محبوبہ کے شادی سے انکار پر عاشق نے 5 لاکھ روپے جلا ڈالے۔ بھوپال کے رہائشی ایک نوجوان نے عشق میں ناکامی پر دو مرتبہ خود کشی کی کوشش بھی کی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ 25 سالہ نوجوان نے شادی کے لیے اپنے دفتر سے 6 لاکھ 70 ہزار روپے کی چوری کی، چوری
کرنے کے بعد محبوبہ کو شادی کا پیغام بھیجا لیکن اس نے انکار کر دیا۔پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے قبضے سے جلے ہوئے نوٹ اور دیگر نقدی بھی برآمد ہوئی۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ نوجوان نے عشق کی ناکامی پر خود کشی کی کوشش بھی کی۔ ایک مرتبہ خود کشی کی کوشش گرفتاری سے قبل اور دوسری کوشش جیل میں کی گئی۔