اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

یمن اور شام کے بعد اسلامی دنیا کا ایک اور بڑاملک فرقہ وارانہ خانہ جنگی کے دہانے پر۔۔ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان سعودی عرب بھی میدان میں کود پڑا،ایران کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا عندیہ

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رباط (این این آئی)مراکش نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس نے یہ فیصلہ ایران کی جانب سے صحارا کی علیحدگی پسند تحریک پولیساریو فرنٹ کی حمایت کے ردعمل میں کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق پولیساریو فرنٹ مراکش سیصحراوی عوام کے لیے آزادی کے نام پر گوریلا جنگ لڑتی رہی ہے ۔اس وقت اقوام متحدہ کی مداخلت کے بعد اس فرنٹ اور مراکش کے درمیان جنگ بندی ہے۔

مراکشی وزیر خارجہ ناصر بوریطہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں مراکشی سفارت خانہ بند کر دیا جائے گا اور رباط میں متعیّن ایرانی سفیر کو ملک سے بے دخل کر دیا جائے گا۔انھوں نے ایران اور لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ پر پولیساریو فرنٹ کی حمایت اور اس کے جنگجوؤں کو عسکری تربیت دینے کا الزام عاید کیا ہے۔ایرانی حکومت نے مراکش کے اس اعلان اور الزام پر فوری طور پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب اور بحرین نے ایران کی طرف سے افریقی ملک مراکش کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور علاحدگی پسند گروپ کی مدد کی شدید مذمت کی ہے۔ دونوں خلیجی ملکوں نے مراکش کی سلامتی، استحکام اور سالمیت کے لیے ہر طرح کا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مملکت مراکش کیسلامتی اور وحدت کو لاحق خطرات کے تدارک کے لیے رباط کے ساتھ ہے۔سعودی عہدیدار نے ایران کی طرف سے مراکش میں مداخلت اور علیحدگی پسند گروپ بولیسارو کے ارکان کو حزب اللہ کی طرف سے تربیت فراہم کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ادھر خلیجی ریاست بحرین نے بھی مراکش کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایران نہ صرف مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے بلکہ تہران کی طرف سے افریقی ممالک بھی محفوظ نہیں ہیں۔ایران کی طرف سے مراکش کی سلامتی کو لاحق خطرات کے تدارک کے لیے رباط کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…