اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

بورڈ کے امتحان میں 150 سکولوں کے تمام طلبہ فیل قرار پائے،حیرت انگیز وجہ سامنے آ گئی

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آگرہ(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست یو پی میں یوپی بورڈ کے امتحان میں 150اسکولوں کے تمام طلباء فیل قرار پائے، 10ویں کلاس میں 98اسکولوں کے طلباء جب کہ 12ویں کلاس کے 52اسکولوں کے طلبباء کا رزلٹ صفر رہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست یوپی بورڈ کے زیر اہتمام 10ویں اور 12ویں کلاس کے نتائج کا اعلان گزشتہ روز ہوچکا ہے۔ نقل پر شکنجہ کسے جانے کی وجہ سے اس مرتبہ امتحان میں کامیاب ہونیوالے طلبہ کی تعداد گزشتہ عشروں کے مقابلیمیں کم رہی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس مرتبہ

150اسکولوں کے تمام طلبہ فیل ہوگئے۔ ان میں پرائیویٹ کے علاوہ سرکاری اسکول بھی شامل ہیں۔ 10ویں کلاس میں 98اسکولوں کے طلبہ فیل ہوئے جبکہ 12ویں کلاس کے 52اسکولوں کے طلبہ امتحان میں ناکام رہے۔غازی پور ضلع میں اس قسم کے اسکولوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی جہاں 17اسکولوں کا رزلٹ صفر رہا۔دوسرے نمبر پر ضلع آگرہ رہا جہاں کے 9اسکولوں کے تمام طلبہ فیل ہوگئے۔ علاوہ ازیں 237اسکولوں کے طلبہ کا رزلٹ 20فیصد سے کم رہا۔ مجموعی طورپر بورڈ کے امتحان میں 10ویں کلاس(ہائی اسکول) کا رزلٹ 75.7فیصد جبکہ 12ویں کلاس(انٹر میڈیٹ) کا رزلٹ 72.4فیصد رہا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…