اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

مودی حکومت کے خلاف یشونت سنہا نے یکم جون سے 10 جون تک گاؤں بند رکھنے کا اعلان کر دیا، یہ اعلان کیوں کیا گیا؟

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی سابق وزیر خزانہ اور بی جے پی کے سابق رہنما یشونت سنہا نے مودی حکومت کیخلاف مورچہ کھولتے ہوئے حکومت کیخلاف یکم جون سے 10جون تک گاؤں بند رکھنے کا اعلان کر دیا، مدھیہ پردیش میں نافذ بھاوانتر اسکیم نے کسانوں کو بھکاری بنادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیسابق وزیر خزانہ اور بی جے پی کے سابق رہنما یشونت سنہا نے مودی حکومت کیخلاف مورچہ کھولتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف یکم جون سے 10جون تک گاؤں بند رکھے جائیں گے۔یشونت سنہا نے

’ بھاوانتر یوجنا‘‘اور مدھیہ پردیش میں کسانوں کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش میں نافذ کی جانیوالی بھاوانتر اسکیم کو ماڈل اسکیم سے تعبیر کیا جارہا ہے مگر اس نے ریاست کے کسانوں کو بھکاری بنادیا۔ سنہا نے کہا کہ بی جے پی کے انتخابی منشور میں درج تھا کہ حکومت لاگت قیمت پر 50فیصدسے زیادہ منافع دیگی تاہم اب 2لاگت قیمت پر 50فیصد دینے کی بات ہورہی ہے جو کسانوں کے ساتھ کھلی خلاف ورزی اور دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…