اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں پیپلز پارٹی کے دور سے اب بھی کم ہیں،وزیر خزانہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر انوکھا موقف

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں پیپلز پارٹی کے دور سے اب بھی کم ہے، مئی 2013 کی نسبت پیٹرول اب بھی 19روپے سستا ہے، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی رکاوٹیں ڈالنے کے بجائے معاشی سرگرمیاں بڑھانے پر ساتھ دیں

تو ملک مزید ترقی کرسکتا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کا جواب دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر تنقید حقیقت پر مبنی نہیں ہے، حالیہ اضافے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ پیپلز پارٹی دور سے ابھی بھی کم ہیں، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس بھی اس وقت کے مقابلے کم وصول کیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مارچ 2013 میں فی لیٹر پیٹرول 106.60 روپے، ڈیزل 113.56 روپے، مٹی کا تیل 103.69 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 98.26 روپے فی لیٹر تھی، مارچ 2013 کے مقابلے میں مئی 2018 میں پیٹرول 18.90 روپے، ڈیزل 14.80 روپے اور مٹی کا تیل 23.82 روپے اب بھی سستا فروخت کیا جارہا ہے، عالمی مارکیٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پیپلز پارٹی تنقید کرنے سے پہلے ماضی میں جھانک لے سوائے شرمندگی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) اپنے دور حکومت میں معیشت میں نمایاں بہتری لائی ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…