ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

امریکہ ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتہ ختم نہ کرے،روس ،فرانس

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)ایران کے متنازع جوہری پروگرام پرطے پائے سمجھوتے کے حوالے سے امریکا کی تبدیلی ہوتی پالیسی کے تناظر میں روس اور فرانس نے اس معاہدے کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتن اور ان کے فرانسیسی ہم منصب عمانویل ماکروں نے جولائی 2015 کو تہران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے معاہدے کو قائم رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ طے پائے سمجھوتے کو ختم کرنے یا اس سے نکلنے کے بجائے اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔روس اور فرانس کی طرف سے یہ موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کو نہیں مانتے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کی ایران کے حوالے سے پالیسی تبدیل کررہے ہیں۔کرملین حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن اور ان کے فرانسیسی ہم منصب عمانویل ماکروں نے ٹیلیفون پر ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کی ہے۔ دونوں صدور نے تہران کے ساتھ طے پائے سمجھوتے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…