جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

معاہدہ ٹوٹنے پر یورینیم افزودگی دوبارہ شروع کرنے کی ایرانی دھمکی

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ عالمی طاقتوں نے تہران کے ساتھ کیے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو ایران کے پاس یورینیم افزدوگی کا عمل بحال کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچے گا۔ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر کردہ ایک بیان میں علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ تکنیکی اعتبار سے ایران کے لیے یورینیم افزودگی پہلے کی نسبت زیادہ آسان ہوگئی ہے۔

اگر تہران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم ہوتا ہے تو ہم بڑے پیمانے پر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے یورینیم افزودہ کریں گے۔انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا کہ وہ جوہری سمجھوتے سے باہر نکلنے کے نتائج سامنے رکھیں۔ اگر ہمارے ساتھ طے کردہ معاہدہ ٹوٹتا ہے تو ہم بلا تاخیر بڑے پیمانے پر یورینیم افزدوہ کریں گے۔علی اکبر صالحی نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکا جلد ی اس معاہدے سے الگ ہوجائے گا جس کے بعد اس کے قائم رہنے کے امکانات کم ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوئی صائب فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…