اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

8نوجوان لڑکوں نے ’دل پشوری ‘کیلئے سرعام نابالغ لڑکی کو برہنہ کر دیا، کپڑے اتارنےکے بعد کیا شرمناک حرکتیں کرتے رہے، راہگیر رک کر تماشہ دیکھتے رہے، افسوسناک واقعہ کی ویڈیو انٹرنیٹ پراپ لوڈ کر دی گئی، 6ملزمان گرفتار

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹنہ(این این آئی)بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار میں پولیس نے ایک نابالغ لڑکی کو برہنہ کرنے اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے والی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔وائرل ہونے والے ویڈیو میں آٹھ لڑکوں کو ایک لڑکی کے کپڑے اتارتے اور اسے جنسی زیادتیوں کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بہار پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں چار لڑکوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ۔

جبکہ انڈین میڈیا نے بتایا کہ بعد میں دو لڑکے مزید گرفتار کیے گئے۔پٹنہ زون کے آئی جی نیر حسنین خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ ویڈیو 28 اپریل کی شب پولیس کو ملی تھی جس کے بعد انھوں نے کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سے ایک نابالغ ہے اور باقی لوگوں کی تلاش جاری ہے۔حسنین نیر نے کہا کہ تفتیش میں پتہ چلا کہ متاثر لڑکی نابالغ تھی۔انھوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ملزمان کے خلاف ‘پوسکو’ قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پوسکو قانون نابالغوں کو جنسی تشدد سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے حال ہی میں بنایا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی موٹر سائیکل سے ملزمان کو تلاش کرنے میں مدد ملی ہے۔نیر حسنین نے بتایا کہ پولیس نے اس معاملے میں وہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے جو اس ویڈیو میں جائے وقوعہ پر نظر آتی ہے۔نیر حسنین نے اس سلسلے میں بتایا کہ حراست میں لیے جانے والے ملزمان سے پوچھ گچھ کے بعد ہی یہ واضح ہو پائے گا کہ یہ موٹر سائیکل ملزمان کی ہے یا کسی اور کی ہے یا پھر اس کا متاثرہ لڑکی سے کوئی تعلق ہے۔اس ویڈیو میں چند افراد اس واقعے کو دیکھتے نظر آ رہے ہیں لیکن انھوں نے اسے روکنے کی کوشش نہیں کی ہے۔آئی جی نیر کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کی تشہیر بھی قانوناً جرم ہے۔ انھوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ اگر کسی کے پاس اس کے متعلق معلومات ہیں تو وہ پولیس کو مطلع کریں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…