جدہ(سی پی پی)سعودی عرب کے شہر جدہ کے مشہورومعروف شاپنگ مال میں گزشتہ روزآگ بھڑک اٹھی ۔ مزید تفصیلات کے مطابق مغربی جدہ میں الحمرا محلے کا حمادہ تجارتی مرکز آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے ۔ تاہم گورنریٹ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 80 فیصد آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔ مقامی ذرائع
الوطن اخبار سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق آگ لگنے سے4 افراد معمولی طور پر پر زخمی ہو گئے ہیں ۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور انکی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔ الوطن اخبار نے مزید بتایا ہے کہ جائے حادثہ سے ایک شخص لاپتہ پے جسکی تلاش ابھی تک جاری ہے ۔ مال میں لگنے والی آگ اتنی شدید تھی کہ فائر فائیٹرز کی 19 گاڑیوں نے آگ بجانے میں مدد کی ۔