تہران(این این آئی)ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانویل ماکروں کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جولائی 2015ء کو ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدے پر قطعا کوئی بات چیت نہیں کی جاسکتی ہے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی ایوان صدر
کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کو یہ پیغام پہنچا دیا گیا ہے کہ وہ جوہری سمجھوتے میں کسی رد وبدل کی امید نہ رکھیں۔فرانسیسی صدر کو ٹیلیفون کر کے حسن روحانی نے کہا کہ جوہری معاہدے کا مستقبل 2025ء کے بعد تک ہے اور اس کی شرائط سے باہر کوئی بات چیت نہیں کی جاسکتی۔