افغان صوبہ بلخ میں امریکہ کے فضائی حملے،35 طالبان ہلاک

29  اپریل‬‮  2018

کابل(این این آئی)افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں امریکی فوج کے فضائی حملوں میں 35 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ فضائی حملوں کا ہدف ارزنکار نامی ایک مقامی گاوں تھا جہاں حملوں کے فوری بعد افغان فوج کے زمینی دستوں نے کارروائی کی اور گاوں کو طالبان سے آزاد کرالیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان نیشنل آرمی کے ایک افسر نے مقامی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ حملے بلخ کے ضلع چاربولک میں کیے گئے۔

بلخ میں تعینات افغان فوج کے ترجمان محمد حنیف رضائی کے مطابق 40 منٹ تک جاری رہنے والے ان فضائی حملوں کا مقصد برسرِ زمین موجود افغان کمانڈوز کی معاونت کرنا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ فضائی حملوں کا ہدف ارزنکار نامی ایک مقامی گاؤں تھا جہاں حملوں کے فوری بعد افغان فوج کے زمینی دستوں نے کارروائی کی اور گاوں کو طالبان سے آزاد کرالیا۔افغان فوج نے دعویٰ کیا کہ فضائی کارروائی میں کم از کم 35 جنگجو ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ ان کے درجنوں ہتھیاروں کو تباہ کردیا گیا۔افغان فوج نے ایک ہفتہ قبل طالبان کے زیرِ قبضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے چاربولک میں آپریشن شروع کیا تھا جو تاحال جاری ہے۔حکام کا کہناتھاکہ صوبہ بلخ کے گورنر محمد اسحاق راہ گزر اور سابق گورنر عطا محمد نور خود اس کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔افغانستان میں تعینات امریکی فوج نے کیے جانے والے فضائی حملوں اور ان میں ہونے والے جانی نقصان سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی اس بارے میں طالبان کا موقف سامنے آیا ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…