بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ کا ڈزنی لینڈ کیا چیز ہے؟سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے انٹرٹینمنٹ پارک کا سنگ بنیادرکھ دیا گیا، کتنے ارب ڈالر لاگت آئیگی اور کتنے اسکوائر کلومیٹر رقبے پر تعمیر کیا جائیگا؟جان کر دنگ رہ جائینگے

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی کنگ شاہ سلمان نے اربوں ڈالر کی لاگت سے بننے والے دنیا کے سب سے بڑے انٹرٹینمنٹ پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان نے ہفتے کو دارالحکومت ریاض کے نزدیک دنیا کی سب سے بڑی تفریح گاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ یہ سنگ بنیاد ریاض کے قریب واقع جگہ ’قدیہ‘ میں رکھا گیا ہے ۔

جہاں اربوں ڈالر کی لاگت سے ایک ایسی تفریح گاہ بنائی جارہی ہے جسے بلاشبہ دنیا کے سب سے بڑے تفریحی پارک کا اعزاز حاصل ہوگا۔قدیہ انٹرٹینمنٹ پارک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ محض ایک انٹرٹینمنٹ پارک نہیں بلکہ کلچرل حب ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ قدیہ انٹرٹینمنٹ پارک میں والٹ ڈزنی اور دیگر تھیم پارک کمپنیوں کی مدد سے 334 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر بنایا جارہا ہے جس میں والٹ ڈزنی ریسورٹ، تھیم پارک، سفاری پارک اور متعدد اقسام کی تفریحی سہولیات شامل ہیں۔قدیہ پارک کیچیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ یہ پارک سعودی عرب کی معیشت کی نمو اور پرکشش سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا، یہ پارک نہ صرف تفریحی شعبے میں مثبت قدم ہے بلکہ اس پارک سے سعودی نوجوانوں کی صلاحیتیں بھی اجاگر ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…