ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

خواتین کو انتہائی نامناسب لباس میں دکھایا گیا، ریسلنگ میں نامناسب مناظر نشر کرنے پر کھیلوں کے حکام نے معذرت کر لی ، افسوسناک انکشاف

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کھیلوں کے حکام نے ریسلنگ کے مقابلوں کے دوران نامناسب مناظر دکھائے جانے پر معذرت کی ہے۔ جمعہ کو سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں عالمی ریسلنگ انٹرٹینمنٹ یعنی ڈبلیو ڈبلیو ای کے اشراکت سے ریسلنگ کا ایونٹ گریٹیسٹ رائل رمبل منعقد ہوا تھا۔ سعودی عرب کی ثقافت کے پیش نظر ریسلنگ کے مقابلوں میں خواتین ریسلرز کو شامل نہیں کیا گیا تھا لیکن مقابلے کے دوران مخصتر کپڑوں میں ملبوس خواتین کو بڑی بڑی سکرینوں پر نشر کی جانے والی

تشہری ویڈیو میں دکھایا گیا۔ اس ویڈیو پر سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر خوب تنقید کی گئی تھی کیونکہ سعودی خواتین اور بچے بھی ان مقابلوں کو دیکھنے والے 60 ہزار شائقین میں شامل تھیں جنھوں نے نیم برہنہ مرد ریسلرز کو ایک دوسرے کو رنگ میں ایک دوسرے کو چت کرتے دیکھا۔ بی بی سی کے مطابق سعودی عرب میں ایک وقت تھا جب عوام کے لیے ریسلنگ کے مقابلے بالکل اجبنی تھے لیکن گذشتہ ایک یا دو برس سے کافی چیزیں تبدیل ہو رہی ہیں اور اب بچوں اور خواتین سمیت 60 ہزار شائقین کی کثیر تعداد ریسلنگ کے مقابلے دیکھنے کے لیے جمع تھی۔ عالمی ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ڈبلیو ڈبلیو ای پر اس ایونٹ سے پہلے ہی سعودی روایات کے سامنے جھکنے کے حوالے سے تنقید کی جا رہی تھی کیونکہ خواتین ریسلرز کو اس میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ لیکن جب ایونٹ شروع ہوا تو اس کو سعودی عرب کے متعدد ٹی وی چینلز پر نشر کیا جا رہا تھا اور اسی دوران مقامی احساسات کے برخلاف ایک تشہری فلم نشر کی گئی جس میں خواتین ریسلرز کو دکھایا گیا۔ سرکاری ٹی وی چینل نے اس موقع پر نشریات کو روک دیا لیکن پھر بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر قدامت پسند سعودیوں کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کے العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ دس سالہ معاہدہ کیا ہے

جس کے تحت آئندہ دس برس تک سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ریسلنگ کے عالمی مقابلے منعقد ہوں گے جن میں مختلف کیٹیگریز کے عالمی شہرت یافتہ ریسلرز شریک ہوں گے۔ سعودی عرب میں گذشتہ دنوں 35 برس کے طویل وقفے کے بعد سنیما گھر کھلے تھے۔ اس کے علاوہ خواتین کو سٹیڈیمز میں جانے کی اجازت ملنے کے علاوہ رواں برس جون سے انھیں گاڑی چلانے کی اجازت بھی ہو گی۔ سعودی عرب میں آنے والی اس جیسی متعدد بڑی تبدیلیوں کا سہرا 32 سالہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دیا جا رہا ہے جو روایتی طور پر ایک قدامت پسند ملک میں خود کو جدیدیت پسند کی حیثیت سے پیش کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…