پاکستان نیٹو کے لیے رسد فراہمی کا اہم سہولت کار ہے،پاکستان طالبان کی سوچ بدلنے میں حوصلہ افزائی کرے،پاکستان دہشت گرد ٹھکانوں کو بند کرے،نیٹو وزرائے خارجہ نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

28  اپریل‬‮  2018

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)نیٹو ممالک کے وزراء خارجہ نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ ا فغانستان میں بحالی امن کے لئے پاکستان کا کردار اہم ہے،پاکستان نیٹو مشن کے لیے ہتھیاروں کی رسد کی فراہمی کا اہم سہولت کار ہے،پاکستان طالبان کی سوچ بدلنے میں حوصلہ افزائی کر سکتا ہے،

پاکستان دہشت گرد ٹھکانوں کو بند کرے، دہشت گردوں کی مالی معاونت اور سرحد پار حملوں کو روکے،پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک سے مل کر کام کرے۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ روز افغانستان سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نیٹو مشن کے لیے ہتھیاروں کی رسد کی فراہمی کا اہم سہولت کار ہے اور یہ کہ امن عمل میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امن عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہے جس میں یہ بھی شامل ہے کہ وہ طالبان کی سوچ بدلنے میں حوصلہ افزائی کر سکتا ہے۔اْنھوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ افغان تنازعے کے سیاسی حل کی بیان کردہ حمایت پر عمل درآمد کرے دہشت گرد ٹھکانوں کو بند کرے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت اور سرحد پار حملوں کو روکنے کے حوالے سے کام کرے، جس سلسلے میں اْسے اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔اس ضمن میں بیان میں ایران اور روس پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ افغان قیادت اور افغان نگرانی والے امن عمل کی مکمل حمایت کرکے علاقائی استحکام میں مدد دی جائے۔برسلز میں ہونے والے نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی شرکت کی۔ امریکی سینیٹ سے توثیق اور جمعرات کو عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ اْن کی جانب سے پہلے اجلاس میں شرکت تھی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…