بھارت نے 70برس بعد پاکستان سے ہجرت کر جانیوالے پناہ گزینوں کو ناقابل یقین خوشخبری سنادی

28  اپریل‬‮  2018

بنکاک(سی پی پی) برصغیر کی تقسیم کے نتیجے میں ہندو مسلم فسادات سے بچنے کے لیے پاکستان سے ہجرت کرکے بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پناہ لینے والے لاکھوں پناہ گزینوں کو 70 برس بعد زمین کے مالکانہ حقوق سرکاری سطح پر تفویض کردئیے گئے۔۔بھارتی ٹی وی کے مطابق1947 میں برطانوی راج کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے قیام کے اعلان کے ساتھ بڑے پیمانے پر ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے تھے۔

جس کے نتیجے میں تقریبا 30 لاکھ افراد سندھ اور پنجاب کے علاقوں سے ہجرت کرکے بھارت منتقل ہوئے تھے۔ہجرت کرکے بھارتی ریاست مہاراشٹر میں سکونت اختیار کرنے والے مہاجرین حکومت کے قائم کردہ 30 کے قریب کیمپوں اور کالونی میں رہائش پذیر ہیں، جہاں ان کے مکانات فروخت یا دوبارہ تعمیر کرنے کے اختیارات نہ ہونے کے برابر تھے۔تاہم اب حکومت کی جانب سے کچھ علاقوں میں مہاجرین کو مالکانہ حقوق تفویض کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندرا فدناویز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان اختیارات کے دیے جانے کے بعد اب مہاجرین اپنے گھروں کو فروخت اور تعمیر کر سکیں گے جن میں وہ 6 دہائیوں سے رہائش پذیر ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تقسیم کے نتیجے میں سندھ اور پنجاب سے آنے والے 5 ہزار خاندان پانچ علیحدہ علیحدہ کالونی میں رہائش پذیر ہیں، جن میں سے زیادہ تر مکانات کی حالت خاصی مخدوش ہے، اور انہیں دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…