نئی دہلی(آن لائن)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی حکومت نے اسکول اوقات کے دوران مسلمان اساتذہ کو جمعے کی نماز پڑھنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق نئی دہلی حکومت نے دہلی منارٹیز کمیشن(ڈی ایم سی) کو آگاہ کیا کہ مسلمان اساتذہ کو اسکول اوقات کے دوران جمعہ کی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،ڈی ایم سی کے چیئرمین ظفرالاسلام خان کا کہنا تھا کہ دہلی حکومت کے محکمہ تعلیم نے
ایک درخواست پر تحریری جواب میں کہا ہے کہاکہ اساتذہ جمعہ کی نماز کیلئے ’’اپنی کلاسیں چھوڑ کر‘‘نہیں جاسکتے کیونکہ اس سے ’’طلباء کے مفادات کو نقصان‘‘ پہنچے گا۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ قوانین میں نرمی نہیں کی جاسکتی،کلاسز ایک بجے دوپہر شروع ہوں گی اور اساتذہ کو 12بجکر 45 منٹ پر اسکول پہنچنا ہوگا۔واضح رہے کہ نئی دہلی اسکولز کے مسلمان اساتذہ نے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے دہلی منارٹیز کمیشن سے رجوع کیا تھا۔