پاسداران انقلاب کی قیادت سے اختلاف، جنرل سلیمانی کے استعفے کی اطلاعات

28  اپریل‬‮  2018

تہران(این این آئی)ایران کی پاسداران انقلاب کی عسکری قیادت کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کے باعث بیرون ملک سرگرم القدس ملیشیا کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے استعفے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق پاسداران انقلاب کے چیف جنرل محمد علی جعفری اور پاسداران کے بیرون ملک سرگرم ونگ فیلق القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے درمیان اختلافات کی خبریں نئی نہیں۔

دونوں میں گہرے اختلافات کافی عرصے سے چل رہے ہیں۔ جنرل قاسم سلیمانی کے پاسداران انقلاب سے اختلافات کے بعد سپریم لیڈر نے انہیں ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ ایک اورایرانی ٹی وی نے بتایاکہ سپریم لیڈر پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری کو ہٹانے کی تیاری کر رہے ہیں اور ان کی جگہ یہ منصب قاسم سلیمانی کو سونپیں گے۔ جنرل قاسم سلیمانی پر بعض الزامات بھی عاید کیے ہیں۔ ان میں کرپشن اور عدم شفافیت کا الزام نمایاں ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای انقلابی اقدامات کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس رپورٹ میں پاسداران انقلاب کے سینیر جرنیلوں بالخصوص جنرل باقی اور جنرل جعفر کی خدمات کو سراہا گیا ہے تاہم ساتھ ہی پاسداران کی نئی قیادت کی تیاری پر بھی زور دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…