جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

آسا رام کو سزادلوانے والی دبنگ لیڈی پولیس افسر جانتے ہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں پر کیا جواب دیا؟

datetime 27  اپریل‬‮  2018 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی مذہبی رہنماآسارام کی لڑکی سے زیادتی کے واقعے کی تحقیقات کرنیوالی خاتون پولیس افسرنے کہاہے کہ اگر آپ سچ کے لیے لڑ رہے ہیں اور کسی با اثر شخص کے خلاف اور کسی غریب کے حق میں لڑ رہے ہیں تو دباؤ زیادہ اور کام مشکل ہو جاتا ہے اور زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔برطانوی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چنچل مشرا کا کہنا تھا کہ تحقیقات کا دائرہ بڑا تھا۔

اور الگ الگ ریاستوں میں جا کر ثبوت اکٹھا کرنا، گواہوں کو تلاش کرنا اور وقت پر تحقیقات مکمل کرنا مشکل تھا اور سب سے بڑی بات بابا کی گرفتاری تھی کیونکہ وہ ایک مشہور مذہبی رہنما ہیں۔انہوں نے کہاکہ آسارام کی گرفتاری کے بعد تقریباً ہر روز کورٹ میں پیش ہونا، ضمانت کی درخواست پر بحث، یہ تمام کام ساتھ چل رہے تھے اور اس کے ساتھ آپ کو اپنی ذاتی زندگی پر بھی توجہ دینی ہوتی تھی۔ایسی خبریں بھی آئی تھیں کہ چنچل مشرا کو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔ جب اس بارے میں ان سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں ان کے محکمے کو خبر ملی تھی اور ضروری کارروائی کی گئی تھی لیکن وہ اس طرح کی منفی باتوں پر نہ تو توجہ دیتی ہیں اور ہی ان کا ذکر کرنا پسند کرتی ہیں کیونکہ اگر ایسی باتیں سامنے لائی جائیں گی تو لوگ ہمارے کام سے متاثر ہونے کے بجائے خوفزدہ ہو سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…