بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت میں 200 کلومیٹر پر پھیلے بادل اور آسمانی بجلی گرنے کے 36 ہزار واقعات،متعدد افراد ہلاک،سائنسدانوں نے مستقبل کی خوفناک پیشگوئی کردی

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے حکام نے کہاہے کہ محض 13 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 749 بار آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاستی حکام نے کہاکہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات غیر معمولی ہیں اور اس کی وجہ شدید موسمی پیٹرن ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ایک نو سالہ بچی سمیت نو افراد ہلاک ہوئے۔حکام کا کہنا تھا کہ مون سون میں

آسمانی بجلی گرنا عام بات ہے جو جون سے ستمبر تک ہوتا ہے۔ریاستی ایمرجنسی سینٹر کے سربراہ کشن سنکو نے بتایا کہ عام طور پر مون سون سے قبل اس علاقے میں بجلی گرنے کے واقعات ہوتے ہیں۔تاہم گزشتہ روز بجلی گرنے کے واقعات کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ گذشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق مئی کے پورے مہینے میں بجلی گرنے کے 30 ہزار واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے۔چند سائنسدانوں کا کہناتھا کہ عالمی حدت میں اضافے کے باعث بجلی گرنے کے واقعات میں اضافہ ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…