پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

آسٹریلیا کے کران کسینو کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(آئی این پی)آسٹریلیا کے سب سے بڑے جوا خانے کو اپنی مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی پاداش میں تین لاکھ ڈالر کے جرمانے کی سزا سنائی گئی جس کا مقصد لوگوں کے جیتنے کے امکانات کم کرنا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ سزا میلبرن کے کران کسینو کو دی گئی جو آسٹریلیا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی سزا ہے۔حکام کو معلوم ہوا کہ اس کسینو میں پوکر مشینوں کے بعض بٹن بالکل خالی تھے۔

حالیہ برسوں میں اسی کسینو کو دوسرے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ریاست وکٹوریا کے جوے اور شراب کی نگرانی کے ادارے وی سی جی ایل آر نے کہا کہ کسینو نے گذشتہ سال 17 مشینوں پر ‘سادہ بٹن’ لگا رکھے تھے، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہاں جوا بازوں کے پاس جیتنے کے صرف دو ہی طریقے بچے تھے۔ادارے نے ایک بیان میں کہا: ‘یہ اس ادارے کی جانب سے کران پر سب سے بڑا جرمانہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس معاملے کو کس قدر سنجیدگی سے لیتا ہے۔آسٹریلیا وہ ملک ہے جہاں جوا کھیلنے والے دنیا میں سب سے زیادہ فی کس رقم ہار دیتے ہیں۔ادارے نے تسلیم کیا ہے کہ کسینو کے اس اقدام سے جوا بازوں کے جیتنے کی شرح پر فرق نہیں پڑا اور نہ ہی کیسینو نے جان بوجھ کر قانون توڑنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس جرمانے سے آئندہ کسی کیسینو کو بغیر اجازت مشینوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی جرات نہیں ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…