قرض داروں سے قرض وصولی کے لیے انوکھا طریقہ، اب وصولی کیسے کی جائے گی؟ پنجاب نیشنل بینک کا حیرت انگیز اقدام

26  اپریل‬‮  2018

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) نے مفرور اور لاپتہ قرض داروں سے وصولی کے لئے جاسوسوں کی خدمات حاصل کر لیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) نیمفرور اور لاپتہ قرض داروں کا سراغ لگانے کیلئے خفیہ ایجنسیوں سے معاہدے کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ معاہدہ کرنے والی ایجنسیوں کا کام ان قرض داروں،

معاون قرض داروں، ضمانت دینے والوں اور ان کے قانونی وارثوں کا سراغ لگانا ہے جوبینک کو فراہم کردہ پتہ پر موجود نہیں۔ملک کے دوسرے سب سے بڑے بینک پی این بی کا غیروصولی قرضہ 2017 کے مطابق 57519 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے جو کل قرض کا 12.11 فیصد ہے۔ذرائع کے مطابق پی این بی نادہندگان کے ناموں کی تشہیر ذرائع ابلاغ میں کریگا۔ بینک نے ہر مہینے 150 کروڑ روپے تک (Non۔performing asset)غیر استعمال شدہ اثاثو کی وصولی کا ہدف رکھا ہے۔واضح ہو کہ نیرو مودی اور میہل چوکسی کی مالیاتی گھپلے بازی سیپنجاب نیشنل بینک کی 13 ہزار کروڑ سے زائد رقم پھنس کر رہ گئی ہے۔ بینک نے کہا کہ جاسوسی کرنے والی ایجنسیوں کا پینل تشکیل دینے کیلئیدر خواستیں طلب کی جارہی ہیں تاکہ پھنسے ہوئے قرضوں کی وصولیابی کا عمل ا?سان ہوسکے۔ یہ ایجنسیاں قرض وصولی کے لئے فیلڈ میں کام کرنیوالے ملازمین کی رہنمائی کرینگی۔خواہشمندامیدواروں اور خفیہ ایجنسیوں سے 25 اپریل سے 5 مئی تک درخواستیں اور ضروری دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…