قندھارمیں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی عبدالمنان ہلاک

26  اپریل‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی)افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں بدھ کے روز نامعلوم مسلح افراد نے ایک افغان صحافی کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔صوبے میں ذرائع ابلاغ سے وابستہ کارکنان نے حملے کو آزادی اظہار کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے۔واقعے کی تفتیش جاری ہے اور حکام حملے میں شدت پسندوں کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کرتے۔امریکی ٹی وی کے مطابق اکتیس برس کے عبدالمنان کو قندھار شہر میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے گولی ماری۔عبدالمنان ایک نجی ٹیلی ویڑن اسٹیشن

کابل نیوزکے لیے رپورٹنگ کیا کرتے تھے۔ اہل خانہ کے مطابق اْنھیں کچھ عرصے سے ٹیلی فون پر دھمکیاں مل رہی تھیں۔ٹیلی فون پر اہل خانہ نے بتاتا کہ ہمارا کسی سے کوئی ذاتی تنازع نہیں۔ اگر کوئی ملوث ہوسکتا ہے تو یا تو طالبان ہوں گے یا پھر (افغان) حکومت ہوگی۔ حملے کے پیچھے کوئی اور نہیں ہے۔قتل ہونے والے صحافی کے بھائی، عبد الحنان سے تعزیت کے لیے لوگ اکٹھے ہوئے۔ قندھار میں مقامی اخباری نمائندوں نے بتایا کہ وہ حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ حملے میں ملوث لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…